دارلحکومت کیف کے قریب پلانٹ کو روسی میزائلوں نے نشانہ بنایا
روس کے یوکرائن پر میزائل حملے سے بڑا پاور پلانٹ تباہ ہوگیا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک بڑے پاور پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق پلانٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ تباہ شدہ پلانٹ سے عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام کےمطابق جمعرات کو روس نے 80 سے زیادہ میزائلوں اور ڈرونز نے یوکرین بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ بی بی سی کے مطابق الیکٹرک کمپنی سینٹرینرگو نے کہا کہ جمعرات کی صبح روسی حملوں سے کیف کے قریب ایک بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، ٹری پیلیا نامی پاور پلانٹ کیف سمیت تین خطوں کے لیے بجلی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
تاہم کیف کے مقامی رہائشیوں کو حکومتی احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ وہ اپنی کھڑکیاں بند رکھیں، اپنے تمام آلات چارج کریں اور پانی کا ذخیرہ کریں۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے تیل، گیس اور بجلی کی توانائی کی تنصیبات پر بڑے حملے کیے ہیں جس سے یوکرین کی فوجی صنعت کے اداروں کے کام میں خلل پڑا۔
Comments 1