بلوچستان کے ضلع حب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ہلاکتیں ہوئی
بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 13افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ ٹرک عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرا۔
پولیس کی جانب سے افسوسناک حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرک حادثہ پر وزیرداخلہ محسن نقوی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛بلوچستان؛ کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 کان کن پھنس گئے
جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔