سوزوکی آلٹو کار کی قیمت کو کم کرنے کےلیے گاڑی کا وزن 15 فیصد کم کیا جائے گا
فنانس؛ جاپانی کارساز کمپنی سوزوکی موٹرز نے آلٹو ہیچ گاڑی کو سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوزوکی موٹرز گاڑی کی قیمت میں کمی کےلیے گاڑی کےوزن میں 15 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ اگلے دس سال کےلیے ہے۔ اگلے دس سال تک وزن میں 15 فیصد تک کمی کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابقاس منصوبہ کا مقصد گاڑی کی توانائی کی کھپت کو کم کرنا ہے۔ اس وقت آلٹو کار کا وزن 680 کلوگرام ہے جسے وقت کی تبدیلی کے ساتھ 100 کلو تک کم کیا جائے گا۔ اس سے گاڑی کے ایندھن میں کمی آئےگی جبکہ فیول ایوریج بھی بہتر ہوگی۔
سوزوکی کمپنی کے ایک ایگزیکٹیو انچارج تاتسویا ماتسوشیتا کے مطابق بڑی گاڑی کی رینج اور اچھی کارکردگی کےلیے گاڑی کی بیٹری اور موٹر کو بڑا رکھنا پڑتا ہے جس سے گاڑی کےفیول اور رینج پر فرق پڑتا ہے۔ جبکہ چھوٹی گاڑی گاڑی کےلیے چھوٹی موٹریں اور چھوٹی بیٹریاں کفایت کرجاتی ہیں۔
سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
چھوٹی گاڑیوں میں کم وزن بیٹری اور موٹرز کمپنی کو اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ جس سے گاڑی کے فیول اور ایوریج رینج پر بھی فرق پڑتا ہے۔ کمپنی کے مطابق آلٹو کار کے وزن میں کمی سے توانائی کی کھپت میں 20 فیصد جبکہ ایندھن کے استعمال پر 6 فیصد تک بچت کی جاسکے گی۔
Comments 1