2024 کا پہلا سپرمون، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج دیکھا جائے گا

سپرمون

سپر مون وہ چاند ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے اور اس کی چمک اور سائز معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک؛ رواں سال 2024 کا پہلا سپرمون آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھاجائے گا، سپر مون پاکستان کے علاوہ سعودی عرب میں بھی دیکھا جائے گا، سعودی ادارہ فلکیات جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزہرہ کے مطابق سال 2024 کا سپر مون آج سعودیہ میں دیکھا جائے گا۔

ابوزہرہ کے مطابق بلیو سپرمون اڑھائی سال بعد دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے عربی میں ’القمر العملاق‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سپرمون آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اسکے علاوہ آئندہ سپر مون 18 ستمبر،17اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھا جائے گا۔

جاپان؛ شہریوں کے لیے روزانہ لازمی ہنسنے کا قانون نافذ

سپرمون سے مراد ایسا چاند ہے جو مکمل نظرآتا ہے اور زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، سپر مون معمول کے سائز سے قدرے بڑے سائز کانظرآتا ہے۔ آج نظر آنے والا سپر مون زمین سے 2 لاکھ 56 ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہوگا۔

Exit mobile version