وزیراعظم نے اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا
ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کے کے دورہ سعودی عرب کے دوران اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جبکہ صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات کے دوران پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛غزہ جنگ کے خلاف امریکی طلبہ کے مظاہرے جاری
صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کابانی رکن اور انتہائی اہم ممبرہے، پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعائیہ کلمات کہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری پراظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شراکت داری پائیدارترقی کی کوششوں میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک کی کی سیلاب کے بعد بحالی میں آئی ڈی بی کی معاونت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments 1