ہلاک دہشتگرد وں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کاروائی کی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ وبارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد علاقے بھر میں کئی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت کی اور سکیورٹی فورسز کےعزم کو سراہا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقلے لسبیلہ میں ریجنرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش انتہائی مطلوب افراد تھے ۔ اینٹی نارکوٹکس نے منشیات فروشوں سے 2 کلو آئس برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔
یہ بھی پڑھیں؛خیبرپختونخواہ ؛ طوفانی بارشوں میں 10 افراد ہلاک 14 زخمی
گرفتار منشیات فروش بلوچستان سے منگوا کرکراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں، ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں
Comments 2