پاکستانی شہری ہارون کمال نے مصری شہری کو خنجر سے قتل کیا تھا
سعودی عرب: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہارون کمال کو سزائے موت دے دی گئی۔ پاکستانی شہری ہارون کمال پر مصری شہری کے قتل کا الزام تھا۔ ہارون کمال نے مصری شہری صبحی عبدالحمید کو خنجر کے وار سے قتل کیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مکہ ریجن میں پاکستانی شہری ہارون کمال کو صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ملزم کو اپیل کا حق دیا گیا جبکہ دیگر عدالتی امور اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد 15 مئی کو قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛رفح پر اسرائیلی حملہ کے بعد بھی اسلحہ کی سپلائی نہیں روک سکتے ؛ برطانیہ
واضح رہے کہ پولیس نے پاکستانی شہری کو مصری شہری کے قتل کے بعد آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم بھی کیا تھا، اقبالی بیان کی روشنی میں عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کل 15 مئی کو کردیا گیا ہے۔
Comments 2