گولان پرراکٹ حملہ کے بعد اسرائیل نے حزب اللہ کو جوابی کاروائی کےلیے انتباہ
غزہ؛ مقبوضہ گولان پرراکٹ حملہ سے 11 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی لبنان سے ملنے والی سرحد کےقریب مجد الشمس کے علاقے میں فٹ بال گراؤنڈ میں راکٹ حملہ ہوا۔ اس راکٹ حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گولان پرراکٹ حملہ کے بعد اسرائیل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے جوابی کاروائی کےلیے انتباہ کردیا ، تاہم حزب اللہ نے فوری طور پراس حملے کی تردید کی ہے۔
حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انکی تنظیم گولان میں ہونے والے حملے کی تردید کرتی ہے اور اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کاروائی کرنے کے بعد انکار کرنا حزب اللہ کا پرانا معمول ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا انہیں اس کاروائی کی قیمت چکانی پڑے گی۔ جبکہ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ریڈ لائن کو کراس کیا ہے جس کا اسے جلد جواب دیا جائے گا۔
غزہ؛ اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی سمیت اہلیہ اور بچوں سمیت شہید
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں گولان پرراکٹ حملہ زیادہ ہلاک خیز کاروائی ہے جبکہ 7 اکتوبر کے بعد یہ اسرائیلی شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر غور کررہے ہیں، اس جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں 10ماہ سے جاری جنگ کی شدت میں کمی آئے گی اور یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔ تاہم اس حملے کے بعد مبصرین نے غزہ میں جاری جنگ میں شدت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
Comments 1