پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے

رمضان المبارک

Ramzan moon sight

حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہوگا

لاہور اور پشاور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا،

پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت پہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ہلال کیمٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ کمیٹی ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید مشاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراشرف علی اور مفتی فیصل احمد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مفتی محمد یوسف کشمیری، مولانا عبد الرؤف مدنی، مفتی علی اصغر عطاری، مولانا محمد یسین ظفر، علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور، مفتی قاری مہراللہ اور سپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ بھی شریک تھے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔

دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدین کی صدارت میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جو مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا۔

چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کو دن 2 بجے ہوچکی تھی اور چاند کی عمر 22 گھنٹے تھی، جس کے پیش نظر چاند دکھائی دینے کے قوی امکانات تھے

ماہرین کے مطابق کھلی آنکھ سے چاند دیکھنے کیلئے اس کی کم از کم عمر 26 گھنٹے اور افقی زاویہ 8 سے 10 اعشاریہ 5 ڈگری ہونا چاہیے، چاند کا سرکل مکمل ہونے کیلئے 29 دن اور کچھ گھنٹوں کا عمل دخل ہوتا ہے، انہی اضافی گھنٹوں کے باعث چاند کبھی 29 اور کبھی 30 دن کا ہوتا ہے۔

Exit mobile version