صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے مدمقابل تھے
حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے، جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 461 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو سینٰت اور قومی اسمبلی سے 119 ووٹ ملے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 200 ووٹ حاصل کیے۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف علی زرداری کو 461 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 200 ووٹ ملے۔
آصف علی زرداری کو ملک بھر سے 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ملک بھر سے 188 الیکٹورل ووٹ ملے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 119 ووٹ حاصل کر پائے۔ ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔
جبکہ پنجاب اسمبلی میں کل 353 میں سے 352 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری 246 ووٹ ملے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ پڑے، پنجاب اسمبلی میں 6 ووٹ مسترد ہوئے۔
دوسر ی طرف خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ممبران 145 ہیں، صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کئے، ووٹنگ کے دوران 119 باقی ممبران میں سے 109 نے اپنا حق رائے استعمال کیا، جے یو آئی کے 9 ارکین نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
پختونخوا اسمبلی میں ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ مخصوص نشستوں پر21 خواتین اور اقلیتی ارکان نے ابھی حلف نہیں لیا، دو نشستوں پر انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ایف کے 9 اراکین نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 119 میں سے 109 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آصف زرداری کے حق میں 47 ووٹ ڈالے گئے ہیں، محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا
بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے ایک ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا، بلوچستان اسمبلی میں ہی جے یو آئی ایف کے 12 ارکان نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے 62 میں سے 47 اراکین نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو 151 ووٹ ملے، جبکہ ایک مسترد ہوا۔ محمود خان اچکزئی کو صرف 9 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی میں 161 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔
آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے۔
Comments 2