پی آئی اے برطانیہ کےلیے ہفتہ وار 22 پروازیں بھیجے گی

پی آئی اے

پی آئی اے کی لندن اور مانچسٹر کی پروازوں کےلیے بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں طلب

پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے برطانیہ کےلیے ہفتہ وار 22 پروازیں بھیجے گی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاری  کر لی۔ پی آئی اے نے لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئر پورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کے لیے پیشکش طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر 6500 میل پیک کی سروس کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے، مانچسٹر ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا۔ جبکہ لندن لندن ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔

پاک بحریہ نے بحرہند میں اپنا جہاز پی این ایس اصالت تعینات کردیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں رجسٹر کمپنیوں سے 27 جون 2024ء تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت ملنے کے لیے پُراُمید ہیں۔

 جبکہ قومی ائیرلائن نے برمنگھم اسٹیشن کے لیے بھی فوڈ سروس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی ائیرلائن خسارہ میں سے گزر رہی تھی تاہم اب امید جاگی ہےکہ قومی ائیرلائن کے خسارے میں کسی حد تک کمی واقع ہوگی۔

Exit mobile version