پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا

پاسپورٹ

10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی

وفاقی حکومت کی ہدایت پر مشین ریڈیبل ‏پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 کردی گئی

جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار500 روپے کر دی گئی ہے۔

10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی جبکہ 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے 11 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

نئی فیسوں کا اطلاق کل سے کیا جائے گا ۔جبکہ  ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ سونےکی قیمت  میں اضافہ

Exit mobile version