10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی
وفاقی حکومت کی ہدایت پر مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 کردی گئی
جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار500 روپے کر دی گئی ہے۔
10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی جبکہ 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے 11 ہزار 200 ہوگئی ہے۔
نئی فیسوں کا اطلاق کل سے کیا جائے گا ۔جبکہ ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رہیں گی ۔