چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ماہرین فلکیات
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں ماہ صیام کا پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند(آج) اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودیہ میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان (کل) 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے ، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے