صحافی مونا میراتھن رنر ہیں ہائیکنگ کے لیے یونان گئی تھیں
یونان؛ پاکستان کی معروف اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کو پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگ لی۔ مونا کے کوچ محمدیوسف نے تصدیق کی کہ ان کو یونان پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ انکا فون بھی پولیس کے قبضے میں ہے۔
کوچ محمدیوسف کا کہنا تھا کہ مونا خان سے میرا آخری رابطہ ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، وہ اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں۔ کوچ یوسف مونا کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔
میراتھن رنر مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی۔
مونا خان نے آڈیو ٹیپ میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہاں میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کا پرچم لہراؤں گی، جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی۔
روس؛ کرپشن پر روسی فوج کا حاضر سروس افسر گرفتار
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گریک میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، گریک میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔ جبکہ پاکستان نے مونا خان تک کونسلر رسائی بھی مانگی ہے۔
Comments 1