انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آل راؤنڈر معین علی

آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ویب ڈیسک؛ انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں نظرانداز کیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔37 سالہ معین علی برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ یہ اگلی نسل کا وقت ہے، مجھے محسوس ہوا کہ ریٹائرمنٹ کےلیے یہی وقت صحیح ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اعلی سطح پر کھیل سکتے ہیں، لیکن اپنے بین الاقوامی مستقبل کے بارے حقیقت پسند بننے کی کوشش کررہا ہوں۔

معین علی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کےلیے اچھا کھیلا، اور میں انگلینڈ کےلیے دوبارہ کھیلنے کی کوشش کرسکتا ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں ایسا نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر معین علی نے انگلینڈ کےلیے 68 ٹیسٹ اور 138 ون ڈے میچ کھلیے جبکہ 92 ٹی ٹونٹی اور 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ، جبکہ انگلینڈ کےلیے وائٹ بال فارمیٹ کےدونوں ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، معین علی بٹلر کے نائب کپتان بھی رہے ہیں۔

انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ ٹیم کے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کو گزشتہ ماہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹائٹل کے دفاع میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا، جبکہ اب معین علی اور جونی بیرسٹو کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان تبدیلیوں سے پتہ چلتا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ شاید کہ کرکٹ میں مزید تبدیلیاں بھی کریگا۔

Exit mobile version