دہشت گردوں نے مستونگ شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی، سکیورٹی فورسز نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلیے کلیئر کردیا
کوئٹہ؛ سکیورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن کرتے ہوئے مستونگ شاہراہ کو تریفک کے لیے کھول دیا ۔ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے مستونگ شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔ کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے مقام پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کرکے بند کیا گیا تھا۔
حکام اور لیویز اہلکاروں کی جانب سے مستونگ شاہراہ پر سکیورٹی اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر حکام موقع پر موجود رہیں گے۔
اس سے قبل دہشت گرد تنطیم بی ایل اے کی جانب سے عزیزآباد کے مقام پر لیویز تھانے پر فائرنگ کی گئی تھی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، تاہم اس کاروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے ایک بیان میں کھڈکوچہ کے مقام پر لیویز اہلکاروں کو پکڑنے اور تھانے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا گیا تھا، بیان میں دہشت گرد تنظیم نے مستونگ شاہراہ پر ناکہ بندی کا اعتراف بھی کیا تھا۔
وادی تیراہ، پاک فوج کا آپریشن جاری ،25 خارجی جہنم واصل
واضح رہے کہ چند دن پہلے دہشت گردوں کی جانب سے ایک ہی دن میں موسی خیل، مستونگ، قلات اور بولان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 39 افراد جاںبحق ہوگئے تھے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی اور آپریشن میں 21 سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی فورسز اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی میں ملوث عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
Comments 1