لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں مکانات تباہ جبکہ راستے بھی بند ہوگئے
پاپوا نیو گنی؛ جنوب مشرقی ایشائی ریاست پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاپوا نیو گنی کے ۔ دور افتادہ صوبے اینگا کے ایک دیہات میں مٹی کا تودہ گرنے سے 1182 مکانات تباہ ہوئے جب کہ 300 سے زائد افرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیینکڑوں کی تعداد میں مویشی بھی مارے گئے ہیں، جبکہ راستے مختلف مقامات پر بند ہوچکے ہیں، جسکی وجہ سے متاثرہ دیہات تک پہنچنے میں ریسکیو ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے بھاری مشینری کو مٹی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو پارہا۔
یونان؛ پاکستانی پرچم لہرانے پر پاکستانی خاتون صحافی گرفتار
پاپوا نیو گنی میں انٹرنیشنل مشن فار مائگریشن کے سربراہ سرہان ایکٹوپریک نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والا علاقہ فٹبال کے چار میدانوں کے رقبے جتنا ہے اور اس علاقے کے دیہات میں کم و بیش چار ہزار افراد سکونت پذیر تھے۔
علاقے کے منتخب عوامی نمائندے ایموس ایکم نے بتایا کہ یامبیلی گاؤں میں جمعہ کی رات دو بجے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 1182 مکانات تباہ ہوئے۔ سیکڑوں مویشی بھی مارے گئے۔