ریلیوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا
لاہور(قومی)5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ،اسلام آباد،کراچی،ملتان اور ملک کے دیگر علاقوں میں کشمیریوں سے اظہاری یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئی ۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کا مرکزی پروگرام جی پی او چوک مال روڈ پر منعقد کیا گیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پرزور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کی بنیادوں پر فوری حل کیا جانا چاہیے ۔
مقررین نے یواین او کو بھی کشمیر کے حق خود ارادیت کے حق دلوانے پر زور دیا ۔ریلی میں لیبر یونین کی تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ملی رکشہ یونین اور ملی لیبر فیڈریشن نے بھی اپنی کارکنان اور ذمہ داران کے ساتھ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔
ریلی سے خطاب کرنے والے مقررین میں رانا شمشاد صدر ملی رکشہ یونین ،ملک اعجاز احمد،شیخ صداقت ،مسعود الرحمن ،احسان چوہدری ،عمر عبداللہ ،رانا شعبان اختر انجینئرحارث ڈار جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور اور خالد مسعود سندھو صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہیں ۔