حماس نے ٹینک شکن میزائل داغ کر اسرائیل فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے کمانڈر کا بدلہ لیا
غزہ؛ حزب اللہ اور حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپیں غزہ اور گولان کے علاقوں میں ہوئی۔ جبکہ حماس نے ٹینک شکن میزائل داغ کر اسرائیل فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے قومی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ اور گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں میں ہوئیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شجائیہ میں حماس کے طیارہ شکن میزائل کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جنکی شناخت رائے ملر اور الیشا لوگاسی کے نام سے ہوئی ہے۔ الیشالگاسی پلاٹوں کمانڈر تھا۔
جبکہ دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے اہم کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ ہلاک ہوا۔ حزب اللہ اور حماس کے حملوں میں اسرائیل کو غیر معمولی مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی حراست سے 55 فلسطینی رہا ، جیل میں قیدیوں پر کتوں سے تشدد کیا جاتا ہے
یاد رہے کہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ میں زمینی لڑائی میں اسرائیل کے اب تک 325 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔