نیپال جاتے ہوئے بھارتی مسافر بس دریا میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

بھارتی مسافر بس

بھارتی مسافر بس بھارتی شہر پوکھرا سے نیپال جارہی تھی کہ کھٹمنڈو کے قریب دریا میں گرگئی

نئی دہلی؛ بھارت سے نیپال جانے والی بھارتی مسافر بس دریا میں گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بھارتی مسافر بس بھارتی شہر پوکھرا سے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو جارہی تھی، کھٹمنڈو کے قریب پہنچے پر بھارتی مسافر بس دریا میں گرگئی، جس سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مسافر بس کھٹمنڈو کے قریب دریاے مرسیانگدی میں گری، بس دریا میں گرنے سے14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے۔

بھارتی مسافر بس دریا میں گرنے کے بعد نیپال کے ریسکیو اداروں اور نیپالی فوج نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 14 لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ بس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 17 مسافروں کو قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیپال؛ مسافرطیارہ اڑان بھرنے کے دوران تباہ 18 افراد ہلاک

ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ضلعی پولیس کے ترجمان اور نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان نے بس کے  حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ نیپال کے ضلع چتوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بسیں دریائے ترشولی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجیوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version