بھارتی آرمی چیف منوج پانڈے کی ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی
بھارت؛ بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی۔ تقریوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو توسیع کی منظوری دی۔
بھارتی ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی رولز 1954 کے مطابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 30 جون کو مکمل ہوگی۔
بھارت؛ گیمنگ زون میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
جنرل منوج پانڈے اپریل 2022 میں بھارتی فوج کے 29 ویں آرمی چیف بنے تھے۔ بھارتی آرمی چیف دو سال سے زیادہ عرصے تک آرمی چیف رہے۔ آرمی چیف بننے سے قبل قبل وہ آرمی سٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ نائب سربراہ کا چارج سنبھالنے سے پہلے پانڈے کولکتہ میں واقع ایسٹرن کمانڈ کی سربراہی کر رہے تھے۔ بھارتی قانون کے مطابق سروس چیفس کی مدت تین سال ہوتی ہے یا وہ 62 سال کے ہونے تک خدمات انجام دیتے ہیں۔