عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔ جبکہ 4 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے تینوں مقدمات کی سماعت کی جبکہ عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
تینوں مقدمات میں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛بانی تحریک انصاف عمران خان ایک اور کیس میں بری ہوگئے
دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔
سابق وزیراعظم کی وکلاء ٹیم نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے بانی تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔
Comments 1