انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ عوام کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر پھنسایا جاتا تھا
ویب ڈیسک؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کاروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک میں بھارتی اور افغانی باشندے شامل ہیں، سادہ لوح عوام کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹا جاتا تھا۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ جعلی دستاویزات تیار کرنےمیں بھی ماہر تھا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا، گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔
تحقیقات کے مطابق مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس نیٹ ورک کی معاونت حاصل کرتے ہیں، جبکہ نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطہ ہے۔
انسانی سمگلنگ نیٹ ورک جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث تھے، دوران تفتیش بھارتی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی، تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ، آئی ایس پی آر
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک کی گرفتاری پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباش دی، وزیرداخلہ نےکہا کہ یہ آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستانی کاروائیوں میں انتہائی اہمیت کا حامل آپریشن ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔
Comments 1