ہیٹ اسٹروک گرمی کی شدید لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک سے بیماریوں اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے
ملک پاکستان میں اس وقت ہیٹ ویو کی شدید لہر ہے۔ پورے پاکستان میں گرمی کی خطرناک اور شدید لہر ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے باعث شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ۔ ہر سال گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ہیٹ سٹروک سے بیماریوں اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
ملک بھر کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور اس دوران حکومت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی بھی ہدایا ت کی جارہی ہیں۔ کیونکہ ہیٹ ویو کے دوران انسان ہیٹ سٹروک کا شکار ہوسکتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟
انسانی جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ جسم کا درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کی صورت میں اسے ہیٹ سٹروک ہوسکتا ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر اور احتیاط سے ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک کی علامات
ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ یا بعض اوقات جلد سرخ یا خشک ہوجاتی ہے مگر پسینہ نہیں آتا۔ اسی طرح کمزوری، سستی، سر درد، چکر آنا اور دھندلا پن ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں۔
کولیسٹرول کی کمی اور دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے کیا استعمال کریں؟
احتیاطی تدابیر
- ماہرین کے مطابق چھوٹے بچے، بوڑھے افراد، کھلاڑی اور باہر کام کاج کرنے والے افراد کو ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے ایسے افراد کو احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنی چاہیے۔
- اگر آپکا جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے تو اسے کم کریں، ٹھنڈا پانی پیے اور ٹھنڈی جگہ پر خود کو رکھیں۔
- پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور براہ راست شدید دھوپ میں کم نکلیں ۔ اگر بوقت ضرورت نکلیں تو سایہ دار جگہ میں رہنے کی کوشش کریں۔
- دن کے گرم ترین اوقات میں سخت کاموں اور ورزش وغیرہ سے احتیاط کریں۔
- بیمار افراد کو چائے یا چینی کی زیادہ مقدار والی سافٹ ڈرنکس استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی میں اضافہ کرتی ہیں۔
- شدید گرمی میں نمکین غذاؤں کا استعمال کریں
- باہر نکلتے وقت چھتری لے کر نکلیں یا سر کو ڈھانپ کررکھیں۔
- باقاعدگی سے غسل کرنے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے سے بھی ہیٹ اسٹروک کے خدشات کو کم کیا جاسکتا ہے
ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ مریض کے سر پر ٹھنڈا پانی بہائیں اور اسے ٹھنڈی جگہ پر متنقل کریں۔ اگر مریض نے تنگ کپڑے پہنے ہیں تو اس کو کھلے کپڑے پہنائیں۔