گوگل جی میل کے اختتام کے حوالے سے گوگل کی وضاحت جاری
دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے دن کا آغاز گوگل جی میل اکاؤنٹ کھول کر اپنے نام آنے والی ای میلز کا جائزہ لے کرتے ہیں۔۔ لاکھوں کاروباری اداروں کا لین دین جی میل کے ذریعے ہوتا ہے۔
گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ گوگل نے اگست 2024 سے جی میل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔درحقیقت ایسا نہیں ہے بلکہ صرف جی میل میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ جی میل کا ایچ ٹی ایم ایل ویو فیچر ختم کردیا گیا ہے۔
گوگل نے ایکس پر ہی ایک پوسٹ میں بتایاکہ جی میل کو بند یا ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہاں، ای میل پلیٹ فارم کا جی میل ورژن ضرور بند کردیا گیا ہے۔
ایچ ٹی ایم ایل ویو کے ذریعے لوگ اپنی ای میلز کم طاقت کے نیٹ ورک ایریا میں بھی اپنی میلز آسانی سے چیک کرسکتے تھے۔
تاہم اب کمپنی کی جانب سے جی میل کے ایچ ٹی ایم ایل ویو ورژن کو بند کردیا گیا ہے ۔اور اس بات کی خبر گوگل ستمبر 2023میں ہی دے چکا تھا ۔البتہ تب کہا گیا تھا کہ یہ ورژن جنوری 2024میں کے بعد کام نہیں کرےگا۔
Comments 1