یوکرین کا F16 طیارہ روسی حملہ ناکام بناتے ہوئے تباہ، پائلٹ ہلاک ہوگیا

f16

یوکرین کا F16 طیارہ روس کی جانب سے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے دوران تباہ ہوا

ویب ڈیسک ؛ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران یوکرین کا F16 طیارہ تباہ ہوگیا،جبکہ طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ یوکرین فوج کے بیان کے مطابق پیرکے دن روس کی جانب سے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے دوران یوکرین کا F16 طیارہ تباہ ہوگیا جبکہ طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

یوکرینی فوج کے مطابق پیر کے روز روس نے 100 سے زائد ڈرونز اور گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے یوکرین پر حملہ کیا تھا، ان میں سے اکثر حملے یوکرینی دارلحکومت کیف کے نزدیک ہوئے، جس سے کیف کو بجلی فراہم کرنے والی تنصیبات کو نقصان پہنچنے سے کیف شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

یوکرین کی فوج نے 60 سے زائد ڈرونز اور میزائل مار گرائے تھے، ان ڈرونز اور میزائل کو مارنے کے دوران یوکرینی فوج کا لڑاکا F16 طیارہ تباہ ہوگیا تھا، یوکرینی وزارت دفاع کی جانب سے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روس ، یوکرین جنگ میں یوکرین کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے F16 طیارہ یوکرینی فوج کو دیا گیا تھا، جن میں سے ایک تباہ ہوگیا۔ اور حالیہ روس یوکرین جنگ میں یہ پہلا یوکرینی لڑاکا طیارہ ہے جسے نقصان پہنچا ہے۔

روس  کے یوکرین پرمیزائل اور ڈرون حملے ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے رپورٹ کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو چھ یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں جب کہ سمندری حدود سے کریمیا کی جانب بڑھنے والے حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں روس نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا تھا، روس اس کاروائی کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیا ہے، اس جنگ میں عام شہری ہلاک، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے،جبکہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version