الیکٹرک گاڑیوں ، الیکٹرموٹرسائیکلوں اور الیکٹرک رکشہ کو فروغ دیا جائے گا
اسلام آباد؛ حکومت پاکستان نے ملک بھرمیں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کےلیے اہم فیصلہ کرلیاہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ملک میں الیکٹرک گاڑیوں ، الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور الیکٹرک رکشوں کو فروغ دیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کےلیے پاور سیکٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیٹری چارجنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر سرپرستی پاورڈویژن کی میٹنگ میں اعلامیہ تیار کیا گیا ہےکہ ملک بھر میں عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، جبکہ چارجنگ اسٹیشنز پر سستی بجلی کی فراہمی کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد چارجنگ اسٹیشنز اور ان سستی بجلی فراہمی کا مسودہ جلد منظور کرایا جائے گا۔ جبکہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز عالمی معیار کے بنائے جائیں گے اور ان پر سستی بجلی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔ ا
کارساز کمپنی ہنڈا نے اپنی معروف گاڑی ہنڈا سٹی پر بڑی آفر لگادی
ویس لغاری کے مطابق چارجنگ اسٹیشن کےلیے بجلی سپلائی اور مطلوبہ وولٹیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے پیٹرول پر چلنے والے گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے اخراجات میں کمی ہوگی، جبکہ ان اقدامات سے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔