ڈیوڈ ملان کیرئر کے دوران ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بھی رہے ہیں
ویب ڈیسک؛ برطانیہ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 37 سالہ ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ جبکہ مجموعی طور پر انگلش کرکٹر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
اپنے کیرئر کے دوران ڈیوڈ ملان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بھی رہے ہیں، ڈیوڈ ملان نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ 2017 میں ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا،اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں کرکٹرنے 78 رنز بنائے تھے۔
انگلش کرکٹر ڈیوڈ میلان پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ رہے ہیں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں پشاور زلمی کے لیے کھیلا اور اگلے سیزن میں بھی ان کے ساتھ کھیلا، جس میں انھوں نے لاہور میں کھیلا گیا فائنل جیتا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا
اس سے قبل بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی انٹرنیشنل اور ڈومنیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔
Comments 1