حسینہ واجد کے استعفی اور فرار کے طلباء رہنماؤں کی تجویز پر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی
ڈھاکہ؛ بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سرابراہی میں قائم عبوری حکومت کل حلف اٹھائے گی۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقارالزمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔ جبکہ آرمی چیف نے کہاکہ ہم محمد یونس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
جنرل وقار الزماں کے مطابق عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری کل جمعرات کو شام آٹھ بجے کی جائے گی۔ جکہ کابینہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ عبوری حکومت میں 15 لوگوں تک ہوسکتی ہے تاہم ایک یا دو لوگ زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے طلباء رہنماؤں کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ محمدیونس کی عبوری حکومت کا اعلان منگل کو ایوان صدر میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس اجلاس میں صدر، آرمی چیف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
امریکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد یونس ان دنوں پیرس میں منعقد اولمپکس میں مصروف ہیں اور اولمپکس انتظامیہ کے مشیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش؛طلبہ کی سول نافرمانی تحریک ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت چلی گئی
محمد یونس 28 جون 1940 کو بنگلہ دیش کے ضلع چٹا گانگ میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے بینکر اور ماہرِ امورِ اقصادیات محمد یونس کو غربت میں پھنسے عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے سنہ 2006 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔
محمد یونس نے اپنی پی ایچ ڈی امریکہ کی وینڈربلٹ یونیورسٹی سے کی اور بنگلہ دیش واپس لوٹنے سے قبل وہاں مختصردورانیے کے لیے تدریس بھی کی۔