برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل شٹرڈائون ہڑتال
سرینگر؛ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوان کشمیری برہان وانی کی شہادت کو 8 سال مکمل ہوگئے۔ برہان وانی شہید نے کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی تھی۔ برہان وانی نےسوشل میڈیا کے بےباک اور منفرد استعمال سے بڑی تعدادمیں کشمیری نوجوانوں کو متاثر کیا۔ بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 میں کورنگ کے مقام پر شہید کردیا تھا۔
برہان وانی 19 ستمبر 1994ء کو پلوامہ کے گائوں دداسر میں پیدا ہوئے، وہ بنیادی طور پر ایک ڈاکٹر بننا چاہتے تھے۔ آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے،2010ء میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر ان کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں تحریک آزادی کشمیر میں شمولیت اختیار کی، برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو سوشل میڈیا پر متعارف کروایا اور جلد ہی ہر دلعزیز بن گئے ۔
بے پناہ مقبولیت، حربی مہارت اور گوریلا جنگ میں نت نئے طریقوں سے قابض بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوائے،اگست 2015ء میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سرکی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کردی۔
بھارتی فوج نے 13 اپریل 2015ء کو بھارتی فوج نے برہانی وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شدید تشدد کرکے شہید کردیا تھا، جبکہ اس کے ایک سال بعد برھان وانی کو بھی شہید کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر؛ کولگام میں بھارتی فوج کی دہشت گردی 4 کشمیری نوجوان شہید
8جولائی 2016 کو بھارتی فوج نےکوکرنگ میں شہید کردیا،برہان وانی کے جنازے میں 2 لاکھ سے زائد کشمیریوں نےشرکت کی،برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے،،53 روزہ کرفیو کےباوجود پر تشدد احتجاجی مظاہروں میں 100 سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہوئے،
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 286 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںیا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 159خواتین بیوہ اور393بچے یتیم ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 30ہزار63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک چلی تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے گولیاں ، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے برسا کر 150سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ پیلٹ چھرے لگنے سے سینکڑوں افراد بصارت سے محروم ہو گئے تھے جن میں کئی کمسن بچے میں شامل تھے۔
برہان وانی اپنی لازوال کاوشوں،نڈر اوربےباک طرززندگی اورتحریک آزادی کے جذبے کےباعث نوجوان کشمیر نسل کیلئے ہیرو کا مقام رکھتے ہیں۔