بنگلہ دیش ٹیم کو راولپنڈی میں تاریخ ساز کامیابی ملی جبکہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو پہلی بار وائٹ واش کیا
راولپنڈی؛ بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو وائٹ واش کردیا، جبکہ پاکستانی ٹیم باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بری طرح ناکام ہوگئی، ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ کو تاریخ میں دوسری بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونا پڑا۔
پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا جو کہ بنگلادیش نے4وکٹوں پرحاصل کیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز تاریخی شکست کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا کہ ’یہ بہت مایوس کن بات ہے، خاص طور پر جب آپ ہوم سیزن کا آغاز کریں، اس چیز کے لیے ہم بہت زیادہ جوش و خروش میں تھے۔ ہم نے اس موقعے کے لیے 10 مہینے تک انتظار کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے سبق نہیں سیکھا، ہمیں اس چیز پر کام کرنا ہوگا، اس ٹیسٹ سیریز میں ہمیں دو مواقعے ایسے ملے جب ہم ان کی پوری ٹیم آؤٹ کر سکتے تھے، خاص طور پر اس میچ میں جب وہ 26 پر 6 آؤٹ تھے، ہم نے انہیں میچ میں واپس آنے دیا۔ یہ ایسی چیز ہے جو میری کپتانی میں ہوتی چلی آ رہی ہے۔‘
دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کہتے ہیں کہ ’ہم کتنے خوش ہیں، اس بات کا اظہار ہم الفاظ میں نہیں کر سکتے۔ یہاں آنے سے پہلے ہی ہم جیت کا سوچ کر آئے تھے اور جیسے سب نے کھیلا، اس بات کی بہت خوشی ہے۔‘
پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا بولنگ یونٹ بہت زبردست ہے۔ سب سے ضروری بات اُن کی بولنگ کا طریقہ ہے۔ وہ جیتنا چاہتے تھے۔ یہ ہماری ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے۔ امید ہے کہ بولرز ایسی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سیریز میں سب نے کارکردگی دکھائی۔ مجھے امید ہے کہ انڈیا کے خلاف بھی سب ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے۔‘
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔