بالٹی مور حادثہ: دریا سے مزید دو لاشیں برآمد

بالٹی مور

حادثے کے بعد تاحال لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے

امریکی شہر بالٹی مور میں تباہ ہوجانے والے پل کے حادثے کے بعد تاحال لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مطابق فرانسس اسکاٹ کی برج کے انہدام کے بعد دریا میں ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے اور غوطہ خوروں نے دریا سے مزید 2 لاشیں نکال لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ڈوبنے والے 6 افراد میں سے 4 کی شناخت بھی کرلی گئی ہے اور جن 4 افراد کی لاشیں اب تک دریا سے نکالی گئی ہیں ان میں سے دو کا تعلق میکسیکو اور گوئٹے مالا سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شپ کے پل سے ٹکرانے کے وقت بالٹی مور پل پر تقریباً 8 کنسٹرکشن ورکرز کام کررہے تھے جو پل ٹوٹنے کے سبب دریا میں جاگرے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ورکروں کو اسی وقت ریسکیو کرلیا جب کہ مزید 6 ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛آئرلینڈ ؛ وزیراعظم کا اچانک مستعفی ہونے کا فیصلہ

غوطہ خوروں کو لاشوں کی تلاش کے سلسلے میں پل کے گرے ہوئے ملبے کی وجہ سے لاشوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ حادثے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کی ٹکر سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر دریا میں گرگیا تھا ۔ جس میں کئی لوگوں کے زیرآب آنے کا خدشہ ہے ۔

Exit mobile version