حکمران جماعت کا خیال تھا کہ رام مندر کے افتتاح سے ایودھیا کی عوام میں مقبولیت حاصل ہوگی
ایودھیا؛ بھارت کے انتخابات 2024 میں مودی کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی نہیں بچاسکی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں سال جنوری میں ایودھیا میں زیر تعمیر نامکمل رام مندر کا افتتاح کیا تھا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے وہاں پر بی جے پی اچھا خاصہ ووٹ حاصل کرلے گی۔ مگر یہ صرف خام خیالی ہی ثابت ہوئی۔
گزشتہ الیکشن 2019 میں ایودھیا کے سب بڑے انتخابی علاقے میں بی جے پی کے اُمیدوار للو سنگھ کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم اس دفعہ اس اہم حلقے سے سماج وادی پارٹی کے اُمیدوار اودھیش پرساد جیت گئے ہیں۔
نریندرمودی نے جنوری 2024 میں زیر تعمیر نامکمل رام مندر کا افتتاح کردیا تھا۔ مودی حکومت کا خیال تھا کہ اس قدم سے اس علاقے میں بی جے پی کو ووٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ تاہم بی جے پی کی کاوش بھی ناکام ہوگئی۔
بھارتی انتخابات؛ مودی کا بیانیہ ناکام انتخابی نتائج میں شدید دھچکا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات پر رام مندر کے افتتاح کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ بی جے پی نے رام مندر ایشو سے جو توقعات لگا رکھی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل سے یکم جون تک بھارت کی مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کی 543 نشتوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔