پولیس کی درخواست پر اے ٹی سی جج نوید اقبال کا فیصلہ
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔تھانہ سرور روڈ پولیس نے بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔
مقدمے میں نامزد ملزمان ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت 6ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کی درخواست پر اے ٹی سی جج نوید اقبال نے سماعت کی ۔ جس میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
اشتہاری قرار دیئے جانے والے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر ،ثمر ،عدنان اشرف شامل ہیں۔