چینی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا اے آئی چائلڈ تیار کیا ہے جو کہ تین سے چار سال کے ایک انسانی بچے جیسی صلاحیتوں اور رویے کا حامل ہے۔
چینی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) بچہ تخلیق کیا ہے۔ اس حوالے سے چینی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا اے آئی چائلڈ تیار کیا ہے جو کہ تین سے چار سال کے ایک انسانی بچے جیسی صلاحیتوں اور رویے کا حامل ہے۔
دنیا کے اس پہلے اے آئی بچے کی تخلیق کو اے جی آئی (آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس) کی جانب ایک اہم اور بڑا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔ چینی سائنسدانوں نے اپنی اس تخلیق کی نقاب کشائی فرنٹیرز آف جنرل اے آئی جی ٹیکنالوجی ایگزیبیشن کے موقع پر کیا۔ اسے چینی زبان میں ٹونگ ٹونگ یا لٹل گرل کا نام دیا گیا ہے ۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹونگ ٹونگ یا لٹل گرل انسانوں سے رابطوں کے ذریعے اپنی مہارتوں اور جاننے کی صلاحیت کو مسلسل بہتر کر رہی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مشتمل یہ بچہ ازخود سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ایک حد تک جذباتی ربط و ضبط کا مظاہرہ بھی کرسکتا ہے۔