افغانستان؛ سیلاب سے تباہی مچ گئی 200 سے زائد افراد جاں بحق ہزاروں مکانات تباہ

سیلاب

متعدد صوبوں میں سیلاب سے سینکڑوں جانیں جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے

افغانستان کے متعدد صوبے اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں ۔ افغانستان کے صوبے بغلان بغلان میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب سے کم از 200 افراد جاں بحق اور ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔ جبکہ شمالی صوبہ تخار میں سیلاب سے 20 افراد کی موت ہوگئی  اسکے علاوہ صوبہ بدخشاں،غور اور مغربی ہرات میں بھی بارشوں سے کافی نقصان ہوا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکڑوں شہریوں تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہو چکے ہیں، انہوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی تھی، تاہم انہوں نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ تقریباً ایک درج لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔

جبکہ اقوام متحدہ کے صوبہ برائے مہاجرین نے رپورٹ کیا ہے کہ افغان صوبہ بغلان میں جمعہ کو آنے والی شدید بارش کے سبب 200 افراد جاںبحق جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

تائیوان ؛ ایک بار پھر زلزلہ سے لرز اٹھا

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 یاد رہے کہ افغانستان اس وقت شدید موسمی اثرات کا سامنا کررہا ہے جبکہ 4 دہائیوں تک افغانستان میں جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے افغانستان ان موسمی اثرات سے تحفظ کے لیے سب سے کم سرمایہ یا انتظامات رکھتا ہے۔

Exit mobile version