برج خلیفہ کے مکین 3 مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں
دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر افراد کےلیے سحر وافطار کے 3 مختلف اوقات مقرر کردیے گئے۔
برج خلیفہ میں رہنے والے 12 ہزار افراد ٹاور کی اونچائی کے مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔ اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔
برج خلیفہ کی 160 سے زائد منزلوں میں رہنے والے والوں کے لیے جو ہدایات جاری کیں ان کے مطابق 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی افطاری 2 منٹ تاخیر سے اور سحری 2 منٹ جلدی ختم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛برطانیہ؛ فوج میں داڑھی رکھنے کی 100 سالہ پابندی ختم
اسی طرح 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کے رہائشیوں کے لیے مغرب کی نماز کی اذان 3 منٹ تاخیر سے دی جاتی ہے ۔ ان کی سحری کا وقت بھی 3 منٹ جلدی ختم ہوجاتا ہے۔
برج خلیفہ کے لیے سحر افطار کی تمام تر ہدایات دبئی کے اسلامی امور کے محکمہ نے جاری کیے
Comments 1