افغانستان؛ خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

افغانستان

ٹینکر، بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتوار کو ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے

۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح ہلمند کے ضلع گرشک میں دارالحکومت کابل اور شمالی ہرات شہر کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے اے ایف پی کو بتایا کہ، ’آج علی الصبح، ایک مسافر بس، ایک ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں 21 افراد مارے گئے‘۔

صوبائی محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ تصادم میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی طور پر یہ تعداد 11 بتائی گئی تھی۔ ہلمند کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جلے اور مڑے ہوئے دھاتی ٹکڑے اور ٹینکر کا کچلا ہوا کیبن دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ غزہ؛ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے 36 افراد شہید

Exit mobile version