پولٹاوا شہر میں قائم فوجی انسٹی ٹیوٹ پرروسی میزائل حملہ ڈھائی سالہ جنگ میں سب سے مہلک ترین حملہ ہے
ویب ڈیسک؛ یوکرین کی فوجی انسٹی ٹیوٹ پر روسی میزائل حملہ جس میں 51 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، غیرملکی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق دارلحکومت کیف سے 350 کلومیٹر دور پولٹاوا فوجی انسٹی ٹیوٹ پرروسی میزائل حملے میں 51 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، کمیونیکشن انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ جزوی طور تباہ ہوگئی۔ میزائل دھماکے سے شہر میں دھوئیں کی بو پھیل گئی جبکہ سڑکیں کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشوں سے بھر گئی۔
اس میزائل حملے میں 51 لوگ جان سے چلے گئے جبکہ ریسکیو اور طبی عملے کے اہلکاروں نے 25 افراد کو بچایا جن میں وہ 11 افراد بھی شامل ہیں جنہیں ملبے سے نکالا گیا تھا۔
ٹیلیگرام چینل پر اپنی ویڈیو میں یوکرینی صدر نے بیان دیا کہ لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے ہوئے پایا، تاہم بہت سارے لوگوں کو بچالیا گیا ہے، یوکرینی صدر نے فوجی انسٹی ٹیوٹ پر روسی میزائل حملے کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی انسٹی ٹیوٹ پر روسی میزائل حملے کے بعد ادارے کے بند دروازوں کے اندر ٹوٹا ہوا ملبہ اور دروزاوں سے باہر بہتا ہوا خون دیکھا جاسکتا ہے۔
یوکرین کا F16 طیارہ روسی حملہ ناکام بناتے ہوئے تباہ، پائلٹ ہلاک ہوگیا
یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملے کا الرٹ پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا، لوگ ابھی بم شیلٹر کی طرف جاہی رہے تھے کہ حملہ ہوگیا، یوکرین وزیردفاع نے ڈھائی سالہ جنگ کے دوران ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دے دیا۔ جبکہ پولٹاوا کے گورنر فلپ پرونین نے آج سے تین روز سوگ کا اعلان کردیا ۔