مختصر ترین فضائی سفر پر مشتمل اس فلائٹ کو منفرد اعزاز حاصل ہے
اسکاٹ لینڈ؛ دنیا میں فضائی سفر کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے، تاہم دنیا میں ایک فضائی سفر ایسا بھی ہے جو صرف چند منٹ پر مشتمل ہے۔ اسے دنیا کے کم ترین وقت پر مشتمل فلائٹ کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ فلائٹ اسکاٹ لینڈ کے دو جزائر کو آپس میں ملواتی ہے۔ اور مسافروں کو ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پر منتقل کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختصر ترین فلائٹ اسکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ فضائی سفر سفر 2 منٹ پر مشتمل ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے ان دو جزائر کے درمیان اڑان بھرنے والی فلائٹ مختصر ترین فلائٹ کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ یہ فلائٹ صرف 2 منٹ میں مسافروں کو ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پر منتقل کردیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مختصر ترین فلائٹ فقط 90 سیکنڈز تک فضاء میں رہتی ہے۔
انڈونیشیا؛ لاپتہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد
اگرچہ مسافروں کی سہولت کے لیے پانی پر فیری بھی موجود ہے، جس پر سوار ہو کر مسافر ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم زیادہ تر مسافر دوسرے سفر یعنی فضائی سفر کو فوقیت دیتے ہیں۔ کیونکہ بعض اوقات کشتی کو پانی کے بہاؤ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا اعزاز 1967 میں ہوا تھا۔ یہ فلائٹ فقط 1.7 میل کا فضائی سفر طے کرتی تھی۔
Comments 1