موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 30 جون کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے
نئی دہلی؛ بھارت کی نئی مودی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا۔ اس سے قبل موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 30 جون کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جنرل دویدی نے سال 1984 میں بھارتی فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اس وقت وہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔
موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔
جنرل منوج پانڈے بھارت کے دوسرے فوجی سربراہ ہیں جن کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی، اس سے قبل سال 1975 میں اندھرا گاندھی کی حکومت نے اس وقت کے فوج کے سربراہ جی جی بیور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
انڈیا؛ مسلماںوں کی 25 کروڑ آبادی مگر ایک بھی مسلمان وزیر نہیں بن سکا
جولائی 1964 میں پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی جولائی 1964 میں پیدا ہوئے اور 1984 میں بھارتی فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سابق ناردرن آرمی کمانڈر اس وقت فوج میں سب سے سینئر افسر ہیں۔
وہ 2022-2024 تک ڈائریکٹر جنرل انفنٹری اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل وہ آرمی چیف کے وائس چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔
Comments 1