گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں 20 افراد کوٹارگٹڈ قتل کیا جاچکا ہے دی گارڈین
برطانوی اخبار دی گارڈین نے کہاہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان میں قتل عام کے احکامات جاری کئے۔ 2020 سے لے کر اب تک پاکستان میں 20افراد کو قتل کیا جا چکا۔ ان تمام افراد کا قتل ٹارگٹڈ تھا۔
برطانوی اخبار نے پاکستان اور بھارت کے انٹیلی جنس حکام کے اشتراک سے جاری کردہ دستاویزی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2020 سے لے کر اب تک پاکستان میں 20افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔
پاکستانی تفتیش کار کے مطابق یہ ہلاکتیں ہندوستانی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز کے ذریعے کی گئیں، حملوں میں ملوث بھارت کے سلیپر سیلز متحدہ عرب امارات سے کام کر رہے تھے۔
بھارتی انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے احکامات جاری کئے، بھارتی خفیہ ایجنسی را پر براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کا کنٹرول ہے اور قومی سلامتی کے مشیر کے علم میں لائے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں؛اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی؛ پاکستان کی اقوام متحدہ میں قرارداد
بھارتی انیٹلی جنس اہلکار کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر وزیر اعظم سے ہدایت لینے کے بعد احکامات جاری کرتے ہیں اور وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کچھ نہیں کیا جاتا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان افراد کا تعلق کسی نہ کسی طرح کشمیر میں جڑی تحریک آزادی سے تھا۔ جبکہ اس کےعلاوہ بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو بھی غیرملکی سرزمین میں نشانہ بنایا ہے
Comments 1