حملہ آور کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کرلیا گیا
فن لینڈ کے شہر وناٹا میں ایک 12 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کردی۔جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق مطابق صبح 9 بج کر 8 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچی، بعد ازاں بتایا کہ مشتبہ لڑکا اور زخمی ہونے والوں تمام کی عمریں 12 سال ہیں۔
میڈیا اے ایف پی کے مطابق کہ وناٹا میں واقع اسکول میں تقریبا 800 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ 90 افراد کا عملہ ہے، گریڈ اول تا 9 یا 7 سال سے15 سال کے بچے پڑھتے ہیں۔
جبکہ مقامی میڈیا نے کہا کہ فائرنگ کے بعد شہر میں وناٹا کرائسز گروپ متحرک ہو گیا، جائے وقوعہ پر موجود تصاویر سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
پولیس نے اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ جس لڑکے پاس بندوق تھی، اسے ہیلنسکی سے ’پرسکون انداز‘ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اسکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کلاس روم میں کی گئی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور اور گھروں کے اندر رہیں، اور ’اجنبیوں کے لیے دروازہ نہ کھولیں۔
یہ بھی پڑھیں؛فرانس؛ ماہ مقدس میں مسجد کی بے حرمتی
دوسری طرف فن لینڈ کی وزیر داخلہ ماری رانٹینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ میں اس موقع پر خاندانوں کے دکھ اور پریشانی کا صرف تصور کرسکتی ہوں، جس سے وہ گزر رہے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دن کا آغاز صدمے کے ساتھ ہوا ہے۔
Comments 1